ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریپ کے لیے بے روزگار بچے ذمہ دار؛ لڑکیوں کودیکھ کرمردوں کی نظرغلط ہوجاتی ہے، ہریانہ عصمت دری پر بی جے پی لیڈرکامتنازعہ بیان

ریپ کے لیے بے روزگار بچے ذمہ دار؛ لڑکیوں کودیکھ کرمردوں کی نظرغلط ہوجاتی ہے، ہریانہ عصمت دری پر بی جے پی لیڈرکامتنازعہ بیان

Sat, 15 Sep 2018 20:43:22    S.O. News Service

چنڈی گڑھ ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے اچانا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی پریم لتا نے ریواڑی گینگ ریپ واقعہ پر متنازعہ بیان دے کر بی جے پی کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایک غلط چیز شروع ہوگئی ہے ،  لڑکیوں کو دیکھ کر آدمی کی نظر غلط ہو جاتی ہے۔عصمت دری کے واقعات پرانہوں نے کہا کہ ریپ جیسے واقعات کے لیے ایسے مایوس بچے ذمہ دار ہیں جنہیں نوکریاں نہیں مل رہی  ہیں۔یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنا مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایسے ہی لوگ اس طرح کے واقعات کو انجام دیتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے۔

ایم ایل اے نے کہا کہ حکومت نے ایسے واقعات کے لیے پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اسے قانون بنانے میں ابھی وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ  ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں ایک19 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ معاملہ کے تین ملزمان میں سے ایک فوج میں تعینات ہے۔ ہریانہ کے ڈی جی پی۔  بی ایس سندھو کے مطابق، اس واقعہ کو انجام دینے والا اصل ملزم ہندوستانی فوج میں کام کرتا ہے، جس کی تعیناتی راجستھان میں ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ایک ٹیم راجستھان بھیج دی گئی ہے۔


Share: